حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

وہ دیکھو دیکھو وہ دیکھود ذرا مدار کا چاند

On: March 5, 2025 5:59 PM
Follow Us:
 وہ دیکھو دیکھو وہ دیکھود ذرا مدار کا چاند

سبھی کو دیتا ہو جیسے دعا مدار کا چاند


زمیں کے سارے اندھیروں نے خود کشی کرلی

جو آسماں پہ چمکنے لگا مدار کا چاند


یہ بات واقعی سچ ہے کہ اپنے بھارت میں

نبی کے دین کی ہے ابتدا مدار کا چاند


ہیں اسکی نسبتیں ایسے حسین چہرے سے

کہ اپنے حسن پہ خود ہے فدا مدار کا چاند


جو اسکے دیکھنے والے ہیں سب رہیں آباد

دکھائے سبکو ہمیشہ خدا مدار کا چاند


ہے اسکی چاندنی ہر خانقاہ میں بکھری

ہے دیکھو کتنا چمکتا ہوا مدار کا چاند


ستارے کان لگائے ہوئے ہیں اسکی طرف

سنا رہا ہے کوئی واقعہ مدار کا چاند


جدھر بھی دیکھو ہیں چلتی مدار کی چھڑیاں

یہ نجدیوں کو ہے دیتا سزا مدار کا چاند


نہ جانے کس کی تجلی ہے اسمیں اسے مصباح

کہ آفتاب کا ہے مدعا مدار کا چاند
 
ـــــــــ
——

Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment