حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

کتنی بلند و بالا ہے عظمت رسول کی

On: May 2, 2025 2:17 AM
Follow Us:
 
کتنی بلند و بالا ہے عظمت رسول کی
اللہ پاک کرتا ہے مدحت رسول کی

اس کو نہیں ہے نار جہنم کا کوئی خوف
جس شخص کے ہے دل میں محبت رسول کی

بے بس ہر اک لفظ ہے مدح حضور میں
لفظوں میں کیا بیان ہو صورت رسول کی

ائے آمنہ ہے مریم و حوا کو تجھ پہ ناز
گھر میں تیرے ہوئی ہے ولادت رسول کی

پتھر شکم پہ اور ہے لنگر کا اہتمام
سمجھے گا کوئی کیسے سخاوت رسول کی

مؤمن کو موت اس لئے ائے شاد ہے عزیز
ہو گی لحد میں اُس کو زیارت رسول کی

اسکو آگے بھی شئیر کریں

Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment