madaarimedia

کرکے اسلام پر سارا کنبہ فدا فاتح کربلا فاتح کربلا

 کرکے اسلام پر سارا کنبہ فدا فاتح کربلا فاتح کربلا

تم نے پورا کیا مقصد مصطفیٰ فاتح کربلا فاتح کربلا


تیری خاطر نبی طول سجدہ کریں

تو جو کہہ دے تو تیری سواری بنیں

تیرے جھولے سے پائے فرشتہ شفا


فاتح کربلا فاتح کربلا


تھی زمیں اپنی آنکھیں چھپائے ہوئے

تھا فلک شرم سے سر جھکائے ہوئے

سر سے زینب کے جب چھن رہی تھی ردا


فاتح کربلا فاتح کربلا


ہائے عون و محمد سے دلبر رہے

اور نہ عباس قاسم نہ اکبر رہے

اب پکارے کسے زینب بے نوا


فاتح کربلا فاتح کربلا


کوئی لایا یہ صغریٰ کا سندیس ہے

دسں بھی اپنا اب لگتا پردیس ہے

جب سے معصوم اصغر جدا ہو گیا


فاتح کربلا فاتح کربلا


الله الله شان عبادت تری

اس پہ قربان کونین کی بندگی

زیر خنجر جو تو نے ہے سجدہ کیا


فاتح کربلا فاتح کربلا


ہیں تمہارا ہی صدقہ زہیر اے شہا

تم سے ابن مظاہر کو جیون ملا

جس کو کہتے ہیں حر ہے تمہاری دعا


فاتح کربلا فاتح کربلا


تیرے قدموں پہ قرباں میں ابن علی

دین اسلام کو سرخروئی ملی

خون اصغر کا جب تم نے منھ پر ملا


فاتح کربلا فاتح کربلا


کب سے گھیرے ہیں اس کو زمانے کے غم

کیجئے اس کی جانب بھی چشم کرم

ہے ہوا آپ کے کون “مصباح ” کا


فاتح کربلا فاتح کربلا
 ـــــــــ
——

Leave a Comment

Related Post

Top Categories