کس قدر محترم وارث پاک ہیں
آل شاہ امم وارث پاک ہیں
در بدر وه بھٹکتا نہیں ہے کبھی
جس پہ کرتے کرم وارث پاک ہیں
ہو کرم در پہ دامن پسارے ہوئے
ہم بھی با چشم نم وارث پاک ہیں
مجھ کو منزل ملے گی مرے سامنے
تیرے نقش قدم وارث پاک ہیں
کربلا کے شہیدوں پہ جو ہیں فدا
وہ خدا کی قسم وارث پاک ہیں
جس کو پینے سے کونین دکھلائی دیں
دیتے وہ جام جم وارث پاک ہیں
ایک مصباح دنیا میں ہم ہی نہیں
رکھتے سب کا بھرم وارث پاک ہیں