حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

گوہر بہر طریقت حضرت عبد الرشید

On: March 5, 2025 4:26 PM
Follow Us:
در شان سیدنا سید عبدالرشید میاں ، پیلی بھیت

منقبت مباركه


گوہر بہر طریقت حضرت عبد الرشید
مخزن نور سیادت حضرت عبد الرشید

مشغلہ جن کا ہمیشہ یار مولی ہی رہا
صاحب عجز و عبادت حضرت عبد الرشید

شاه محمد شبیر نے بخشی خلافت آپ کو
ہو گئے ہیں با کرامت حضرت عبد الرشید

حضرت اللہ ہو میاں نے نام رکھا آپ کا
آپ کی یہ ہے فضیلت حضرت عبد الرشید

آپ شیری اور بصیری اور قدیری قادری
آپ کی اونچی ہے نسبت حضرت عبد الرشید

راو عرفاں میں جو روشن ہو گئے شیری چراغ
ہیں یہ سب تیری بدولت حضرت عبد الرشید

اک قدیری ہی نہیں ہے آپ کے عشاق میں
ہیں تمامی اہلسنت حضرت عبد الرشید
 



Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment