حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

ہم نے تقدیر سے وہ شمع حدا پائی ہے

On: March 5, 2025 6:01 PM
Follow Us:
 ہم نے تقدیر سے وہ شمع حدا پائی ہے

جس سے آئینۂ فطرت نے جلا پائی ہے


ان کے لب ہیں کہ گل قدس کی پنکھڑیاں ہیں

جن سے پھولوں نے تبسم کی ادا پائی ہے


ان کے چہرے کی چمک سے ہوا سورج روشن

اور برسات نے زلفوں سے گھٹا پائی ہے


رشک کرتا ہے مقدر پہ ہمارے سورج

ہم نے طیبہ کے اجالوں سے ضیا پائی ہے


اسکی تقدیر مہکتی ہے گلابوں کی طرح

جس نے صحرائے مدینہ کی ہوا پائی ہے


با خدا مانگا ہے بس عشق محمد میں نے

جب بھی اللہ سے توفیق دعا پائی ہے


اس پہ مصباح ” نچھاور مرا سرمایۂ فن

نعت گوئی کے عوض جس نے ردا پائی ہے
ـــــــــ

——


Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment