madaarimedia

ہوا ہے پورا براہیم کا وہ خواب اکبر

 ہوا ہے پورا براہیم کا وہ خواب اکبر

جوان کرگیا دیں کو ترا شباب اکبر


مشابہ ہے تری صورت نبی کی صورت ہے

تکے نہ کیوں تری صورت کو ماہتاب اکبر


کمال جرات ایثار سیکھنے کے لئے

تجھے پکارے گا ہر دور انقلاب اکبر


ہیں یوں تو لاکھوں زمانے میں نوجواں لیکن

نہ پیش کر سکی دنیا تیرا جواب اکبر


ہے بکھری گلشن کونین میں مہک جس کی

تو پنجتن کے چمن کا ہے وہ گلاب اکبر


اٹھا کے کاندھوں پہ لاشا جوان بیٹے کا

بڑھی ہے اور امامت کی آب و تاب اکبر


جو ذکر چھڑتا ہے کرب و بلا کے پیاسوں کا

فرات شرم سے ہوتی ہے آب آب اکبر
 
ـــــــــ
——

Leave a Comment

Related Post

Top Categories