حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

اب دل کی تمنا ہے مدینے کی طرف چل


On: March 5, 2025 5:47 PM
Follow Us:
 اب دل کی تمنا ہے مدینے کی طرف چل

اک حشر سا برپا ہے مدینے کی طرف چل


دنیا ستم آرا ہے مدینے کی طرف چل

کوئی نہیں اپنا ہے مدینے کی طرف چل


روضہ کا وہ سرکار کے پر نور نظاره

نظروں میں مچلتا ہے مدینے کی طرف چل


اس در پہ سکوں پائے گا کیوں اے دلِ مضطر

دنیا میں بھٹکتا ہے مدینے کی طرف چل


دنیا کے نظاروں سے بہلتا ہی نہیں دل

نظروں کا تقاضہ ہے مدینے کی طرف چل


ہر سمت سے آتی ہیں درودوں کی صدائیں

ماحول کا منشاء ہے مدینے کی طرف چل


کیوں محضر علی خانۂ صابو میں پڑا ہے

آقا نے بلایا ہے مدینے کی طرف چل
 ——

—–

Poetry group

Join Now

Artical group

Join Now

My WhatsApp Channel

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment