حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

تجھ پہ ہوگی بارش رحمت مداری بن کے دیکھ


On: March 5, 2025 5:59 PM
Follow Us:
 تجھ پہ ہوگی بارش رحمت مداری بن کے دیکھ

جاگ اٹھے گی تیری قسمت مداری بن کے دیکھ


قبر ہو یا حشر ہو میزان ہو یا پل صراط

ہر جگہ رہ جائے گی عزت مداری بن کے دیکھ


قول من عاش مداریا یہ دیتا ہے پیام

ہو شہادت کی اگر حسرت مداری بن کے دیکھ


تیری جانب کوئی بھی تیور بدل کر دیکھ لے

کس بہادر میں یہ پھر ہمت مداری بن کے دیکھ


سب سے بہتر ہے یہی نسخہ رجوع خلق کا

ہوگی ہر دل میں تری چاہت مداری بن کے دیکھ


دور ہو جائیں گی دل سے غم کی ساری سوزشیں

زندگی بن جائے گی جنت مداری بن کے دیکھ


واقعی مصباح تو ایسا مداری ہے کہ بس

سب سے کہتی ہے تری سیرت مداری بن کے دیکھ
 
ـــــــــ
——

Poetry group

Join Now

Artical group

Join Now

My WhatsApp Channel

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment