حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

دل کو طواف گنبد خضری سکھائیں گے


On: March 5, 2025 5:47 PM
Follow Us:
 دل کو طواف گنبد خضری سکھائیں گے

ہم خانۂ خدا کو مدینہ بنائیں گے


رسوا نہ ہونے دیں گے وہ میدان حشر میں

دامن میں اپنے رحمت عالم چھپائیں گے


مشکل ہے نعت گوئی مگر یہ یقین ہے

آقا سنبھال لیں گے جو ہم ڈگمگائیں گے


ہر لب پہ ہوگا تحفہ درود و سلام کا

نعت رسول پاک جو ہم گن گنائیں گے


جب تک سوار دوش رہیں گے حسین پاک

سجدے سے سر نہ رحمت عالم اٹھائیں گے


ہنس ہنس کے جان دیتے ہیں دیوانۂ رسول

جب سے سنا ہے قبر میں سرکار آئیں گے


پہنچے گا یہ بھی پاک کھجوروں کے سایے میں

محضر کے بھی نصیب کبھی جگمگائیں گے
 ——

—–

Poetry group

Join Now

Artical group

Join Now

My WhatsApp Channel

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment