حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

گیت یارو محمد کے گایا کرو


On: March 5, 2025 5:48 PM
Follow Us:
 گیت یارو محمد کے گایا کرو

اور عقیدت کے موتی لٹایا کرو


جب ہواوں مدینے میں جایا کرو

نکہت مصطفی لے کے آیا کرو


جب کسی کی زباں پہ ہونام نبی

تم درودوں کی ڈالی سجایا کرو


عظمت مصطفی دل میں ہو جاگزیں

اپنے بچوں کو نعتیں سنایا کرو


قافلے والے جب سوئے طیبہ چلیں

راہ میں ان کی پلکیں بچھایا کرو


مصطفی تو سراپا ہیں ابر کرم

عاصیو! رحمتوں میں نہایا کرو


آرزو کا دیا جب بھی بجھنے لگے

لو حبیب خدا سے لگایا کرو


سنت مصطفی تو ہے محضر یہی

دشمنوں کو گلے سے لگایا کرو
 ——

—–

Poetry group

Join Now

Artical group

Join Now

My WhatsApp Channel

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment