حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

ہر زمانہ میرے حضور کا ہے


On: March 5, 2025 2:41 PM
Follow Us:
 ہر زمانہ میرے حضور کا ہے

کیا ٹھکانہ میرے حضور کا ہے


فاطمہ و علی حسین و حسن

یہ گھرانہ میرے حضور کا ہے


رزق دیتا خدا ہے ان کے طفیل

دانہ دانہ میرے حضور کا ہے


باب رحمت زمانے بھر کے لیے

آستانہ میرے حضور کا ہے


خوف کیا حشر میں کہ سایہ فگن

شامیانہ میرے حضور کا ہے


صرف ان کو بشر سمجھ لینا

دل دکھانا میرے حضور کا ہے


کافی تسکین دل کو اے شہرت

یاد آنا میرے حضور کا ہے
 —-

Poetry group

Join Now

Artical group

Join Now

My WhatsApp Channel

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment