حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

رتبہ ہے ریگزارو کا خواجہ کے شہر میں


On: March 5, 2025 5:44 PM
Follow Us:
 رتبہ ہے ریگزارو کا خواجہ کے شہر میں

سر خم ہے کو ہسارو کا خواجہ کے شہر میں


جن پر پڑا ہے عکس جمال محمدی

طالب ہوں ان نظارو کا خواجہ کے شہر میں


لٹتے مسرتوں کے خزانے ہیں اس لئے

مجمع ہے غم کے ماروں کا خواجہ کے شہر میں


دیوانے کے لہو سے ہیں کچھ خاص نسبتیں

یوں مرتبہ ہے خاروں کا خواجہ کے شہر میں


آتے ہیں بھیک لینے یہ نور و جمال کی

مرکز ہے چاند تاروں کا خواجہ کے شہر میں


دیوانے احترام سے پلکیں بچھائے ہیں

قبلہ ہے ہو شیاروں کا خواجہ کے شہر میں


محضر مدار ٹیکری سے دیکھئے ذرا

عالم ہے کیا نظاروں کا خواجہ کے شہر میں
  ——

—–

Poetry group

Join Now

Artical group

Join Now

My WhatsApp Channel

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment