حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

وقت نے لی ہے کروٹ مدار جہاں


On: March 5, 2025 5:59 PM
Follow Us:
 وقت نے لی ہے کروٹ مدار جہاں

حادثوں کا ہے جمگھٹ مدار جہاں


جاگ اٹھی پاکے تقدیر ہندوستاں

تیرے قدموں کی آہٹ مدار جہاں


اہل عرفاں کو آب بقا بن گئی

تیرے دھوون کی تلچھٹ مدار جہاں


آپ کے دم سے ہے محفلِ دین میں

آج بھی جگمگاہٹ مدار جہاں


دیکھ کر ماہ کامل بھی نادم سا ہے

تیری تربت کا گھونگھٹ مدار جہاں


دنیا والوں نے آنسو دیئے ہیں مجھے

چھین کر مسکراہٹ مدار جہاں


کس کے در پر کریں جاکے فریاد ہم

چھوڑ کر تیری چوکھٹ مدار جہاں


مدعا پاکے جائیگا در سے ترے

ہے یہ مصباح کی ہٹ مدار جہاں
 
ـــــــــ
——

Poetry group

Join Now

Artical group

Join Now

My WhatsApp Channel

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment