حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

چاند ستارے جس پر ہیں قربان نبی کا چہرا ہے


On: May 2, 2025 2:17 AM
Follow Us:
 
چاند ستارے جس پر ہیں قربان نبی کا چہرا ہے
دیکھ کے سورج ہے جس کو حیران نبی کا چہرا ہے

دیکھ لے جو ایماں کی حالت میں وہ صحابی ہو جائے
کتنا معظم اور کتنا ذیشان نبی کا چہرا ہے

چاند ستارے جس سے ہیں روشن وہ نبی کا تلوا ہے
حسن دو عالم ہے جس پر قربان نبی کا چہرا ہے

دولت کو عزت کو اور رفعت کو غناء کو ٹھکرا کر
جس کو صحابہ تکتے تھے ہر آن نبی کا چہرا ہے

جو پوچھا کے سب سے زیادہ کون حسیں ہے دنیا میں
چاند ستارے کرنے لگے اعلان نبی کا چہرا ہے

جن و ملائک حور و غلماں جس کی تلاوت کرتے ہیں
روئے زمیں پر ایک ایسا قرآن نبی کا چہرا ہے

کیوں دیکھوں میں دنیا کے رنگین نظاروں کو ائے شاد
میری خواہش اور میرا ارمان نبی کا چہرا ہے

اسکو آگے بھی شئیر کریں

Poetry group

Join Now

Artical group

Join Now

My WhatsApp Channel

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment