madaarimedia

وہ ذات پیشوائے مرسلاں ہے

 وہ ذات پیشوائے مرسلاں ہے

فرشتہ جس کے گھر کا پاسباں ہے


عیاں ہیں گنبد خضری کے جلوے

نگاه شوق تیرا امتحاں ہے


عروج اس کا کوئی سمجھے تو کیسے

قدم کی دھول جس کے کہکشاں ہے

@madaarimedia

خدا کو بھی ہے پیارا بس وہی دل

نبی کا عشق جس دل میں نہاں ہے


کرے پرواز حد لا مکاں تک

مجال طائر سدرہ کہاں ہے


مقام مصطفائی الله الله

قدم کے نیچے عرش و لامکاں ہے


بلا لیجے خدارا اب مدینے

کہ فرقت کا ہر اک لمحہ گراں ہے


” ادیب ” آسان ہو پرسش کی منزل

جو وہ کہہ دیں یہ میرا مدح خواں ہے

—————–



Leave a Comment

Related Post

Top Categories