امین صدق بیحد ہیں امام جعفر صادق
وقار آل احمد ہیں امام جعفر صادق
ہمیں یہ جھوٹی شہرت جھوٹی عزت کیا لبھائیگی
ہمارے دل کا مقصد ہیں امام جعفر صادق
بلائیں واقعی یہ سوچ کر ہیں دور دور ہم سے
بلاؤں کا حسین رد ہیں امام جعفر صادق
ہیں اپنے وقت کے سب حبر امت حاضر خدمت
وہ دیکھو زیب مسند ہیں امام جعفر صادق
کہ جس پر آسمان علم و حکمت رشک کرتا ہے
امامت کاوه گنبد ہیں امام جفر صادق
ہمیں مصباح دنیا اپنی پلکوں پر بٹھاتی ہے
ہمارے جد امجد ہیں امام جعفر صادق