حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

منقطع ہو جائے فیض مصطفیٰ یہ جھوٹ ہے

On: March 5, 2025 5:59 PM
Follow Us:
 منقطع ہو جائے فیض مصطفیٰ یہ جھوٹ ہے

جو کہے ہے سوخت کوئی سلسلہ یہ جھوٹ ہے


لوگ کہتے ہیں مداری دشمنان غوث ہیں

دوستو دیکھو ذرا کتنا بڑا یہ جھوٹ ہے


ہند کو ایمان بخشا ہے مدار پاک نے

ہو اگر ایمان تو کہدو ذرا یہ جھوٹ ہے


جب لگی ہے کوئی بھی تہمت مرے کردار پر

جتنے بچے تھے انہوں نے کہدیا یہ جھوٹ ہے


ہم نے چاہا ہے ہمیشہ سنیت میں اتحاد

جو کہے ہمکو فسادی با خدا یہ جھوٹ ہے


میرے مونس میرے ہمدم میرے حامی ہیں مدار

مجھکو سمجھے جو کوئی بے آسرا یہ جھوٹ ہے


قصۂ سرکار جب مصباح کرتا ہے بیاں

کوئی بھی کہتا نہیں ہے واقعہ یہ جھوٹ ہے
 
ـــــــــ
——

Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment