madaarimedia

بصد خلوص بصد احترام پیش کریں

 بصد خلوص بصد احترام پیش کریں

چلو مدار کے در پر سلام پیش کریں


ملے جو اذن تو آقا دلوں کے نذرانے

ادب سے آپ کے در پہ غلام پیش کریں


سبھی یہ آرزو رکھتے ہیں ہم غلاموں میں

حضور قطب جہاں اپنا نام پیش کریں


سحر مرادوں کی پاتے ہیں سب یہاں آکر

دکھوں میں ڈوبی ہوئی ہم بھی شام پیش کریں


پیام دین نبی بعد مرگ بھی یارو

غلام زنده ولی گام گام پیش کریں


بہاریں جھوم اٹھیں مسکرا اٹھیں کلیاں

در مدار پہ ایسا کلام پیش کریں


در مدار پہ محضر اسی کی قیمت ہے

ہم اپنی آنکھوں کے لبریز جام پیش کریں
  ——

—–

Leave a Comment

Related Post

Top Categories