madaarimedia

جھکتی یہاں پہ ہر نگہ ہوشیار ہے

 جھکتی یہاں پہ ہر نگہ ہوشیار ہے

اے دل یہ آستانۂ قطب المدار ہے


یہ جان کر کہ آپ ہیں سنتے غریب کی

میرے لبوں پہ آگئی دل کی پکار ہے


آقا کی بارگاہ میں دیوانے آئے ہیں

کوئی گریباں چاک کوئی دل فگار ہے


در سے نہ خالی لوٹ کے جائے گا یہ غلام

آقا ترے کرم پہ اسے اعتبار ہے


کب دیکھئے اٹھاتے ہیں قطب جہاں نقاب

میری نگاہ شوق کو یہ انتظار ہے


روضہ کی سمت نظریں اٹھاؤ تو زائرو

دیکھو برستی رحمت پروردگار ہے


ہم کو ستا نہ پائیں گے دنیا کے حادثات

سر پر ہمارے دامن قطب المدار ہے


اس کی طرف بھی نظر عنایت اٹھے حضور

محضر بھی اک نظر کے لئے بے قرار ہے
  ——

—–

Leave a Comment

Related Post

Top Categories