madaarimedia

جلوہ فگن جو دیکھا جمال نبی یہاں

 جلوہ فگن جو دیکھا جمال نبی یہاں

شب بھر طواف کرتی رہی چاندنی یہاں


جائے غلام ان کا کسی آستاں پہ کیوں

نعمات معرفت کی بھلا کیا کمی یہاں


ہر اک مرے کو مار کے زندہ مدار نے

دی ہے کرم سے اپنے نئی زندگی یہاں


شاہان باوقار ہوں یا کوئی خاکسار

ہیں دامن طلب لئے آئے سبھی یہاں


زندہ ولی ہیں وارث میخانہ رسول

آؤ بجھائی جاتی ہے تشنہ لبی یہاں


ہر سمت نور بار ہیں جلوے حیات کے

زندہ نبی وہاں ہیں تو زندہ ولی یہاں


جس کو کہیں سکون کی نعمت نہیں ملی

محضر اسے غموں سے اماں مل گئی یہاں
  ——

—–

Leave a Comment

Related Post

Top Categories