حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

اللہ اللہ حضور کی محفل

On: March 5, 2025 6:52 PM
Follow Us:
 اللہ اللہ حضور کی محفل

نور کے لوگ نور کی محفل


آسمانوں پہ بھی سجائی گئی

ان کے جشن ظہور کی محفل


کانپ جاتے ہیں بایزید و جنید

ہے وہ کتنے شعور کی محفل


حشر میں ہونگے ساقئ کوثر

اور شراب طہور کی محفل


جز دیار نبی کہیں بھی نہیں

عاشقوں کے سرور کی محفل


ہو نظر تو دیارِ طیبہ کا

ذرہ ذرہ ہے طور کی محفل


ہے مزین جمال آقا سے

پاس کی بزم دور کی محفل


آمد مصطفیٰ سے اجڑی ادیب”

اہل کبر و غرور کی محفل

 _______________


_________

Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment