حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

غمگین ہے ہر منظر یہ شام غریباں ہے


On: March 5, 2025 6:08 PM
Follow Us:
 غمگین ہے ہر منظر یہ شام غریباں ہے

کہتی ہے فضا روکر یہ شام غریباں ہے


جس وقت چلے ان کو کیا سوچ کے وہ روئے

کیوں چوما تھا بابا نے کانوں کو سکینہ کے

اب راز کھلا جاکر یہ شام غریباں ہے


سب پردہ نشیں جن پر نازاں تھا سدا پردہ

سورج نے کبھی جن کا سایہ بھی نہیں دیکھا

ہیں آج وہ ننگے سر یہ شام غریباں ہے


دیکھو تو ذرا لوگو یہ ظلم کی تصویریں

بیمار کے پاؤں میں ڈالی گئیں زنجیریں

نیزے پہ ہے شہ کا سر یہ شام غریباں ہے


اشرار کے گھیرے میں ناموس رسالت ہے

بیمار کے کاندھوں پر اب بار امامت ہے

ہے کوئی نہیں یاور یہ شام غریباں ہے


ہر سمت اداسی ہے چھایا سناٹا ہے

ہر آنکھ میں آنسو ہیں ہر دل گھبرایا ہے

“مصباح ” کے ہے لب پر یہ شام غریباں ہے
 ـــــــــ
——

Poetry group

Join Now

Artical group

Join Now

My WhatsApp Channel

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment