madaarimedia

سوار دوش پیمبر حسین زنده باد

 سوار دوش پیمبر حسین زنده باد

امین ورثۂ حیدر حسین زندہ باد


چھڑے گا ذکر جو کرب و بلا کے پیاسوں کا

کہیں گے سات سمندر حسین زندہ باد


قسم خدا کی جو مردے ہیں سن کے جی جائیں

جو کہہ دے مست قلند ر حسین زندہ باد


طلب کریں گی جو زہرا شہادتوں کا صلہ

کہے گا عرصہ محشر حسین زندہ باد


کٹا ہے سجدۂ آخر میں جب حسین کا سر

تو خود ہی بول اٹھا خنجر حسین زندہ باد


جھکا نہ پائی سکینہ کی پیاس بھی تجھ کو

اے سبط ساقی کوثر حسین زندہ باد


یزید نام زمانے سے مٹ گیا تیرا

یہی صدائیں ہیں گھر گھر حسین زندہ باد


پرندہ روح کا جس دم میری اڑان بھرے

ہو کاش میرے لبوں پر حسین زندہ باد


تمہارے سرنے ہی اسلام کو بلند کیا

ستم کے نیزے پہ چڑھ کر حسین زندہ باد


خدارا کیجئے ” مصباح ” پر نگاہ کرم

یہ آپ کا ہے ثناگر حسین زندہ باد
 ـــــــــ
——

Leave a Comment

Related Post

Top Categories