حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

جسکے دل میں بھی غم حسین کا ہے


On: March 5, 2025 6:08 PM
Follow Us:
 جسکے دل میں بھی غم حسین کا ہے

اس کے سر پر کرم حسین کا ہے


چومتا آسماں ہے جھک جھک کر

کتنا اونچا علم حسین کا ہے


جیسی تقدیر چاہو لکھوالو

نظم لوح و قلم حسین کا ہے


سچ تو یہ ہے جہاں میں جو کچھ ہے

سب خدا کی قسم حسین کا ہے


دین فطرت کا ہے وجود ان سے

اصل ہستی عدم حسین کا ہے


تم جسے چاند چاند کہتے ہو

وہ تو نقشِ قدم حسین کا ہے


تو جو ” مصباح ” سب کا ہے محبوب

واقعی یہ کرم حسین کا ہے
 ـــــــــ
——

Poetry group

Join Now

Artical group

Join Now

My WhatsApp Channel

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment